کارتک آریان کی ہارر کامیڈی فلم ’بھول بھلیاں3‘ کا ٹریلر کب جاری ہوگا
ہدایتکار انیس بزمی کی اس فلم میں ودیا بالن اپنا کردار 'منجو لکا' کے طور پر دوبارہ نبھائیں گی
کارتک آریان اور ودیا بالن کی ہارر کامیڈی فلم 'بھول بھلیاں3' کا ٹریلر مشہور راج مندیر سینما میں نو اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ یہ تقریب ایک شاندار مداح میلے کی صورت میں ہوگی، جس میں فلم کے ستارے کارتک آریان، تریپتی دیمری اور ودیا بالن موجود ہوں گے۔
راج مندیر اپنی شاندار تعمیراتی خصوصیات اور سینما کی تاریخ کے لیے جانا جاتا ہے، جو اس شاندار تقریب کے لیے ایک بہترین پس منظر فراہم کرتا ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق پہلے ٹریلر کی رونمائی 6 اکتوبر کو متوقع تھی مگر اب تخلیق کاروں نے اسے 9 اکتوبر کو لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹریلر میں ہارر، کامیڈی، ڈرامہ، رومانس اور تھرل کے تمام عناصر شامل ہوں گے۔
ہدایتکار انیس بزمی کی اس فلم میں ودیا بالن اپنا کردار 'منجو لکا' کے طور پر دوبارہ نبھائیں گی، جبکہ کارتک آریان 'روح بابا' کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم دیوالی کے موقع پر، 1 نومبر 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔