ویب سیریز ’سائیٹیڈل ہنی بنی‘ کا ٹریلر 15 اکتوبر کو جاری کرنے کا اعلان

’سائیٹیڈل : ہنی بنی‘ میں ہائی اوکٹین سپائی ایکشن اور دل کو چھو لینے والے رومانس کا دلچسپ ملاپ پیش کیا گیا ہے


ویب ڈیسک October 08, 2024
فوٹو : فائل

معروف او ٹی ٹی پلیٹ پرائم ویڈیو نے اپنی متوقع بھارتی اصل سیریز 'سائیٹیڈل : ہنی بنی' کا ٹریلر 15 اکتوبر کو جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ ایکشن سے بھرپور تھرلر، جو کہ مشہور ہدایتکاروں راج اور ڈی کے کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے، میں ورون دھون اور باصلاحیت سمانتھا روتھ پربھو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

'سائیٹیڈل : ہنی بنی' میں ہائی اوکٹین سپائی ایکشن اور دل کو چھو لینے والے رومانس کا دلچسپ ملاپ پیش کیا گیا ہے۔ یہ سیریز سیتا آر مینن اور راج اور ڈی کے کی تخلیق ہے، جو غیر متوقع موڑ اور دلچسپ کہانیوں سے بھرپور ہے۔

دھون اور پربھو کے ساتھ اس میں دیگر نامور کاسٹ بھی شامل ہے جن میں کی کی مینن، سمرن، ساکب سلیم، سکندر کھیر، سوہم ماجومدار، شیوکانت پریہار، اور کاشوی ماجومدار شامل ہیں۔

یہ سیریز عالمی 'سائیٹیڈل' کائنات کا حصہ ہے، جس میں ریچڑ میڈن اور پرینکا چوپڑا جوناس کی پہلی سیزن بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں