کے الیکٹرک بلوں میں ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ درخواست مسترد کرنے کی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی


October 08, 2024
فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست مسترد کردی۔

ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں کے الیکٹرک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیپرا سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مخصوص دورانیے کے لیے لائسنس مانگا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ نیپرا درخواست کا جائزہ لیکر فیول ایڈجسٹمنٹ طے کرتا ہے۔ کے الیکٹرک کے وکیل نے موقف دیا کہ ایڈوانس ٹیکس اِنکم ٹیکس دینے والے گھریلو صارفین پر نافذ نہیں ہوتا۔ اگر درخواست گزار ٹیکس ادا کرتے ہیں تو ہم سے رابطہ کرلیتے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی ایک قابل فروخت شے ہے جس پر ٹیکس لگتے ہیں، فیول ایڈجسٹمنٹ تیل کی قیمتوں کے مطابق ریگولیٹ ہوتے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کئی ماہ بعد ہوتے ہیں، اگر کوئی کرایہ دار ہے تو یہ اسکی حق تلفی ہے۔ عدالت نے بجلی کے بلوں میں ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست مسترد کرنے کی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ فنانس ایکٹ کے تحت ٹیکس کا نفاذ کیا جاتا ہے۔ آپ نے فنانس ایکٹ چیلنج کیا؟

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں