اسٹیج اور فلم کے نامور مزاحیہ اداکار البیلا کو دنیا سے روٹھے 10 برس بیت گئے

البیلا نے 200 سے زائد فلموں اور لاتعداد اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کرکے مداحوں کے چہروں پر ہنسی بکھیریں۔


ویب ڈیسک July 17, 2014
البیلا 17 جولائی 2004ء کو 63 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال پا گئے تھے۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: اسٹیج اور فلم کے نامور مزاحیہ اداکار اختر حسین عرف البیلا کی آج 10ویں برسی منائی جارہی ہے۔

1941 میں گوجرہ میں پیدا ہونے والے اختر حسین نے پاکستانی اسٹیج اور فلم میں البیلا کے نام سے شہرت پائی۔ البیلا جسمانی حرکات و سکنات اور مکالموں کی مخصوص طرز پر ادائیگی سے مزاح پیدا کرتے تھے۔ انہوں نے ستر کی دہائی میں پہلے اسٹیج اور پھر فلم میں اداکاری شروع کی۔ 70 کی دہائی ہی میں ٹی وی پر انہوں نے پنجابی زبان کے کھیل ' اک سی بادشاہ' میں اکبراعظم کا کردار کیا۔ یہ کھیل مغل دور کی مشہور کہانی انارکلی کی پیروڈی تھا۔ ڈرامے میں البیلا کا کردار بہت سراہا گیا۔ ڈرامے میں شہزادہ سلیم کا کردار امان اللہ نے ادا کیا تھا، اس ڈرامے کےبعد ان کی جوڑی نے پھر اسٹیج ڈراموں میں بہت مقبولیت حاصل کی۔

البیلا نے 200 سے زائد فلموں میں کام کیا لیکن فلم ''وارداتیا'' واحد فلم ہے جس میں انھوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ البیلا نے لاتعداد تھیٹر ڈراموں میں کام کیا ان کا شمار لاہور کے کمرشل تھیٹر کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔ وہ 2004 کو آج ہی کے روز لاہور میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے لیکن فن کی دنیا میں ان کے لازوال کردار انہیں ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں