سعودی شہزادہ سلطان بن محمد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

شہزادہ سلطان بن محمد بن عبد العزیز آل سعود کی نماز جنازہ کل امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائےگی


ویب ڈیسک October 08, 2024
شہزادہ سلطان بن محمد بن عبد العزیز آل سعود کی نماز جنازہ کل امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائےگی۔

سعودی شہزادہ سلطان بن محمد مختصر علالت کے بعد اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے جن کی نماز جنازہ آج ادا کردی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ سلطان بن محمد بن عبد العزیز آل سعود کی نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔

ایوان شاہی نے سعودی شہزادے کی رحمت و مغفرت، بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور ملکی خدمات پر شہزادہ سلطان کو خراج تحسین پیش بھی کیا۔

نماز جنازہ میں شاہی خاندان کے علاوہ حکومت کی اعلیٰ عہدیدار اور معزز شہری شرکت کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں