- پنجاب کے ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اورامیونائزیشن ڈائریکٹوریٹ کو نادرا سے منسلک کرنے کا منصوبہ
- کراچی؛ گھریلو جھگڑے میں بھائی نے بھائی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا
- راولپنڈی؛ ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پر متعدد کمرشل عمارتیں سیل، ایک کروڑ جرمانہ
- CAMON 30S: فوٹو گرافی کے غیر معمولی تجربے کیلئے Sony AI کیمرہ کا حامل
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- سیکیورٹی فورسز کی میرعلی میں کارروائی، دو خوارج ہلاک
- 2024کے نوبل انعام برائے کیمیاء کا اعلان
- بلاول نے فوجی عدالتوں اور مخصوص نشستوں پر آئینی ترامیم کی مخالفت کردی
- امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کی اسکاٹ لینڈ کو 80 رنز سے شکست
- بلوچستان؛ ایف سی کی چوکی پر حملہ ناکام، سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو دہشت گرد ہلاک
- وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب
- پی ٹی ایم کے سپورٹر ہمارے ملک میں فساد کرائیں گے تو خاموش ہم بھی نہیں بیٹھیں گے، وزیر داخلہ
- ترک ایئرلائن کا پائلٹ دورانِ پرواز دل کے دورے کے سبب ہلاک؛ ہنگامی لینڈنگ
- جامعہ کراچی میں سہولیات کے فقدان پر طلبا کا احتجاج، سڑک بند کردی
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انٹرن شپ پروگرام کلائمنٹ ریزیلنٹ لیڈر شپ لانچ کردیا
- زرعی آمدن پریکم جولائی 2025 سے ٹیکس وصول کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ
- پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر مولانا فضل الرحمان سے ایک بار پھر رابطہ
- پشاور ہائیکورٹ میں آئینی ترامیم کے خلاف درخواست کل سماعت کیلیے مقرر
- سندھ ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی کا باغ جناح میں جلسے کا معاملہ، ڈی سی اور ایس ایس پی کو نوٹس جاری
کیا ’لو اینڈ وار‘ بالی وڈ کلاسک فلم ’سنگم‘ کا ری میک ہے؟ ڈائریکٹر کا ردعمل آگیا
ممبئی: معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی آنے والی فلم ‘لو اینڈ وار’ کے بارے میں جاری افواہوں کو ختم کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ فلم 1964 کی کلاسک فلم ‘سنگم’ کا ری میک نہیں ہے۔
رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکّی کوشل کی اداکاری سے سجی اس فلم کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ یہ ‘سنگم’ کا نیا ورژن ہے، تاہم بھنسالی نے ایک انٹرویو میں ان تمام خبروں کو مسترد کردیا۔
بھنسالی نے کہا، ’آپ شعلے یا مدر انڈیا کو دوبارہ نہیں بنا سکتے، تو پھر سنگم کا ری میک کیوں بناؤں؟‘ انہوں نے مزید بتایا کہ ‘لو اینڈ وار’ ان کی پہلی معاصر فلم ہوگی جس کا انداز اور موسیقی بالکل مختلف ہے۔
‘لو اینڈ وار’ کا شمار بھنسالی کی ان فلموں میں ہوتا ہے جو ان کے لیے ذاتی طور پر بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا، ’یہ فلم میرے لیے چیلنجنگ ہے، اور میں اس میں کسی کو بھی ہلکا نہیں لے رہا۔‘ جبکہ فلم کی ریلیز مارچ 2026 میں متوقع ہے۔
بھنسالی کے لیے یہ فلم خاص طور پر اہم ہے کیونکہ اس میں وہ رنبیر کپور کے ساتھ 18 سال بعد دوبارہ کام کر رہے ہیں اور عالیہ بھٹ کے ساتھ بھی دوبارہ جوڑی بنا رہے ہیں، جنہوں نے ان کی نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ‘گنگوبائی کاٹھیاواڑی’ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔