کیا ’لو اینڈ وار‘ بالی وڈ کلاسک فلم ’سنگم‘ کا ری میک ہے ڈائریکٹر کا ردعمل آگیا

سنجے بھنسالی رنبیر کپور کے ساتھ 18 سال بعد دوبارہ کام کر رہے ہیں اور عالیہ بھٹ کے ساتھ بھی دوبارہ جوڑی بنا رہے ہیں


ویب ڈیسک October 09, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی آنے والی فلم 'لو اینڈ وار' کے بارے میں جاری افواہوں کو ختم کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ فلم 1964 کی کلاسک فلم 'سنگم' کا ری میک نہیں ہے۔

رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکّی کوشل کی اداکاری سے سجی اس فلم کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ یہ 'سنگم' کا نیا ورژن ہے، تاہم بھنسالی نے ایک انٹرویو میں ان تمام خبروں کو مسترد کردیا۔

بھنسالی نے کہا، 'آپ شعلے یا مدر انڈیا کو دوبارہ نہیں بنا سکتے، تو پھر سنگم کا ری میک کیوں بناؤں؟' انہوں نے مزید بتایا کہ 'لو اینڈ وار' ان کی پہلی معاصر فلم ہوگی جس کا انداز اور موسیقی بالکل مختلف ہے۔

'لو اینڈ وار' کا شمار بھنسالی کی ان فلموں میں ہوتا ہے جو ان کے لیے ذاتی طور پر بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا، 'یہ فلم میرے لیے چیلنجنگ ہے، اور میں اس میں کسی کو بھی ہلکا نہیں لے رہا۔' جبکہ فلم کی ریلیز مارچ 2026 میں متوقع ہے۔

بھنسالی کے لیے یہ فلم خاص طور پر اہم ہے کیونکہ اس میں وہ رنبیر کپور کے ساتھ 18 سال بعد دوبارہ کام کر رہے ہیں اور عالیہ بھٹ کے ساتھ بھی دوبارہ جوڑی بنا رہے ہیں، جنہوں نے ان کی نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں