بھارتی فضائیہ کے ایئر شو میں 5 افراد ہلاک 100 کی حالت غیر

واقعہ شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے پیش آیا، وزیر صحت


ویب ڈیسک October 08, 2024
واقعہ شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے پیش آیا، وزیر صحت

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ انڈین فضائیہ کے ایئرشو کے دوران شدید گرمی کی وجہ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر صحت سبرامنین نے بتایا کہ ہجوم، حبس اور گرمی کے باعث 102 کے قریب افراد متاثر ہوئے تھے جن میں سے 93 کو فوری علاج کی ضرورت تھی۔

واقعے کی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ 15 لاکھ کا مجمع جمع ہو گیا تھا جب کہ مرینا بیچ میں اتنی گنجائش نہیں تھی۔ چھاؤں اور پانی کا انتظام نہیں تھا۔ زیادہ تر لوگ شو ختم ہونے کے بعد بے ہوش ہوئے۔

بی جے پی نے واقعے کی ذمہ داری ریاستی حکومت پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر اتنے بڑے پروگرام کے انتظام کی اہلیت نہیں تھی تو گریز کرنا چاہیے تھا۔ کسی کو عوام کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔

ادھر تمل ناڈو کی ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعہ کی انکوائری مکمل کرلی ہے۔ ذمہ داروں کو سزائیں دی جائیں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں