ہنگو میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں سے 8 افراد جاں بحق 4 زخمی

جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 8 سے 10 برس کے درمیان ہیں۔


ویب ڈیسک July 17, 2014
پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔ فوٹو؛ فائل

دوری میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 8 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہنگو کے قریب زرگیری روڈ پر دورڑی کے مقام پر دہشت گردوں نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا۔ جس سے معمولی نوعیت کا دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچے تو دوسرا دھماکا بھی ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 8 سے 10 برس کے درمیان ہیں۔ زندگی کی بازی ہارنے والے 4 میں سے 3 بچے ایک ہی کاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے بعد علاقے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ سیکیورٹی کو بھی مزید سخت کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔