چیمپئینز ٹرافی پی سی بی کی برطانوی اخبار کے دعوے پر تردید سامنے آگئی

آئی سی سی ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے


Muhammad Yousuf Anjum October 08, 2024
(فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بارے میں برطانوی اخبار کے دعوے کی سختی سے تردید کردی۔

برطانوی اخبار نے خبر دی ہے کہ انڈیا کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل پاکستان سے باہر کھیلا جائے گا۔ ترجمان پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان فائنل سمیت چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچوں کے پاکستان میں انعقاد کے بارے میں واضح موقف رکھتا ہے۔

ایسی کوئی تجویز زیرغور نہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان سے باہر ہو۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس بارے میں واضح پیغام دے دینا چاہتا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ انتظامات، اَپ گریڈیشن کی تیاریوں کیلئے اہم اجلاس

پی سی بی ترجمان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن جاری ہے اور پی سی بی اپنی تمام توجہ اسی پر مرکوز کیے ہوئے ہے۔ یاد رہے کہ 19 فروری سے 9 مارچ تک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان میں شیڈول ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں