سندھ کے کسانوں کیلیے کھاد سرکاری نرخ پر براہ راست خریدنے کیلیے ایپ متعارف

محمد سلیم جھنڈیر  منگل 8 اکتوبر 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  کراچی: سندھ حکومت نے کسانوں کی بڑی مشکل آسان کرتے ہوئے براہ راست کھاد خریدنے کیلیے موبائل ایپ متعارف کرادی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی ہوٹل میں کسانوں کیلیے کھاد کی براہ راست خریداری کیلیے UgAi نامی ایپ کی تعارفی تقریب ہوئی جس مین وزیر برائے زراعت سندھ محمد بخش مہر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

سندھ حکومت نے یہ سہولت نجی کمپنی اینگرو فرٹیلائزرز کے اشتراک سے پیش کی ہے۔ تقریب میں سیکریٹری محکمہ زراعت رفیق احمد برڑو، کسان کمیونٹی کے سینئر ممبران اور اینگرو فرٹیلائزرز کے ممبران بھی موجود تھے۔

وزیر زراعت نے سرکاری قیمتوں پر کمپنی سے کھاد کی براہ راست خریداری کے کیلیے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنےکیلئے ایگری ای کامرس پلیٹ فارم UGAI” متعارف کرایا ہے۔ پہلے مرحلے میں سرکاری قیمتوں پر کمپنی سے کھاد کی خریداری کے لئےمفت UgAi ایپ متعارف کرائی گئی ہے۔

محمد بخش مہر نے کہا کہ ایپ کے ذریعے اینگرو فرٹیلائزرز اپنے گوداموں سے کسانوں کو رقبے اور ضرورت کے مطابق بر اور است کھاد فراہم کرے گی، جس سے کسانوں کو کھادوں کی بلا تعطل دستیابی، معیاری قابل اعتماد مصنوعات اور آسان ترسیل سے فائدہ ہو گا انہوں نے کہا کہ براہ راست خریداری کے علاوہ UgAi فصلوں کی درستگی کے ساتھ نگرانی کرنے،فصل کی پیداوار کو بہتربنانےکیلئے جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور سیٹیلائیٹ منظرکشی کو بھی مربوط کرتی ہے۔

محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ اینگرو فرٹیلائزرز کمپنی کے اس اقدام نے ملک کی کاشت کار کمیونٹی کیلئےنئے معیارات قائم کیے ہیں، UgAi ایپ سےمصنوعی قلت، ویلیو چین میں قیمت میں بد نظمی اور کسانوں کو نقصان پہچانے والی جعلی مصنوعات کے چیلنجز پر قابو پانے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔