دہشتگردوں کا ہدف وزیراعظم کی رہائشگاہ تھا صوبائی وزیرشجاع خانزادہ

کمپاؤنڈ سے خودکش جیکٹس، دستی بم اور دیگر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، شجاع خانزادہ


ویب ڈیسک July 17, 2014
پولیس نے ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جو بعد میں دم توڑ گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

RAWALPINDI:

صوبائی وزیر کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے رائیونڈ آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حلیے سے دہشتگرد مقامی لگتے ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کی رہائشگاہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔


رائیونڈ کے نواحی گاؤں پنڈ رائیاں میں دہشتگردوں کے خلاف 10 گھنٹے بعد کامیابی سے اختتام پذیر ہونے والے آپریشن پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر کرنل (ر) شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ کمپاؤنڈ سے خودکش جیکٹس، دستی بم اور دیگر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے اور قوی امکان ہے کہ دہشتگرد وزیراعظم کی رہائش گاہ جاتی عمرہ سمیت دیگر اہم شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جس کے لئے اس مکان میں منصوبہ بندی کی جارہی تھی ۔


دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ میں خواتین کی موجودگی کے حوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر اطلاعات تھیں کہ گھر میں خواتین بھی ہیں تاہم سیکیورٹی فورسز کے آپریشن سے قبل ہی خواتین گھر چھوڑ چکیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں