کراچی اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں پر 100 انڈیکس پہلی مرتبہ 30 ہزار کی حد پار کرگیا

مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔


ویب ڈیسک July 17, 2014
موڈیز کی جانب سے پاکستان کے 5 بینکوں کی ریٹنگ میں بہتری کے باعث کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی. فوٹو: فائل

اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 30 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو خدمات فراہم کرنے والے عالمی ادارے موڈیز کی جانب سے پاکستان کے 5 بینکوں کی ریٹنگ میں بہتری کے باعث آج کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے ہنڈریڈ انڈیکس 360 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد ملک کی تاریخ میں پہلی بار 30 ہزار 100 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ہے۔

اس وقت بھی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔