پہلا ٹیسٹ بین ڈکٹ بیٹنگ کے لیے فٹ ہوجائیں گے انگلش ٹیم پُر امید

بین ڈکٹ ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کی بیٹنگ کے دوران ابرار احمد کا کیچ پکڑتے ہوئے زخمی ہوئے تھے


Zubair Nazeer Khan October 08, 2024

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو امید ہے کہ اوپنر بین ڈکٹ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن بیٹنگ کے لیے فٹ ہوجائیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن منگل کو پاکستان کی بیٹنگ کے دوران ابرار احمد کا کیچ پکڑتے ہوئے زخمی ہونے والے 30 سالہ ڈکٹ کا اسکین ٹیسٹ کرائے جانے کی ضرورت نہیں پیش آئی۔ قومی امکان ہے کہ بین ڈکٹ بدھ کوبیٹنگ کے لیے میدان کا رخ کریں گے۔

فاسٹ بولر برائیڈن کارس کا کہنا ہے کہ جارح مزاج بیٹر اگر فٹ ہوگئے تو ان کو مزید نچلے نمبر پر بھیجنے کی ضرورت نہیں پیش آئے گی۔

6 برس کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے والے بین ڈکٹ نے منگل کو رننگ اور پھر40 منٹ کی بیٹنگ کی مشق کے ساتھ چائے کے وقفہ کے دوران 3 اوورز کراکر اپنی صلاحیت کی جانچ کی۔تاہم، منگل کی شام وہ بہتری محسوس نہیں کررہے تھے۔

دوسری جانب شادی کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت سے محروم رہ جانے والے 30 سالہ فاسٹ بولر اولی اسٹون کا کہنا ہے کہ کوشش کروں گا کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے ملتان میں انگلینڈ ٹیم کو جوائن کروں۔

وہ ہفتہ کو شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔تاہم، منگل سے ملتان ہی میں شروع ہونے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسٹون کے پاکستان پہنچنے کا امکان معدوم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں