اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر کی مناسبت سے71 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کردیئے

نئے نوٹ میں سے 26 ارب روپے کے کم مالیت کے نوٹ جاری کئےگئے ہیں ،اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک July 17, 2014
عید الفطر سے قبل 157 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کئے جائیں گے، اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالفطر کی مناسبت سے 71 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کردیئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی عید الفطر کے موقع پر مختلف مالیت کے 157 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کئے جائیں گے۔ جس کے تحت 16 جولائی تک 71 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کئے جاچکے ہیں جن میں سے 10 ،20 ،50 اور 100 کے 26 ارب روپے مالیت کے کرنسی نوٹ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وطن عزیز میں عید الفطر کے موقع پر عیدی دینے کے لئے عوام نئے کرنسی نوٹ کو ترجیح دیتے ہیں اس لئے مرکزی بینک بڑی مالیت میں نئے نوٹ جاری کرتا ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔