کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک کالعدم تنظیم کا رکن گرفتار

ڈیفنس موڑ کے قریب پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوئے جبکہ رینجرز نے کواری کالونی سے کالعدم تنظیم کا رکن گرفتار کیا


ویب ڈیسک July 17, 2014
کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو؛فائل

ڈیفنس فیز ون میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاہے۔

ایس ایس پی کراچی جنوبی فیصل بشیر میمن کے مطابق 3 ڈاکو گزری سے ڈکیتی کرکے فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے انہیں ڈیفنس موڑ پرجالیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک اور ڈاکو دم توڑ گیا۔ ڈاکوؤں کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب رینجرز نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے کواری کالونی سے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے، رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔