- نیو کراچی میں موٹر سائیکل چھیننے والا ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا
- کراچی؛ شاہ لطیف ٹاؤن کے قریب 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار، اسلحہ، کار اور موٹر سائیکلیں برآمد
- شام کے دارالحکومت دمشق میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملہ، 7 افراد جاں بحق 11 زخمی
- لاہور میں ناکہ جات پر سخت سکیورٹی کا عمل جاری، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
- لبنان میں پھنسے 70 سے زائد پاکستانیوں کو لانے والی خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی
- سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری، عالمی بینک
- کراچی میں ہلاک چینی انجینئر قرض ری شیڈولنگ مذاکراتی ٹیم کا حصہ تھے، وزیر خزانہ
- گرفتار مبینہ بھارتی جاسوس کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- ایئرپورٹ دھماکا: خودکش حملہ آور صدر کے 2 ہوٹلز میں مقیم رہا
- کراچی: کورنگی میں نواجوان بس سے گر کر جاں بحق
- ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام مفت آئی ٹی کورسزکی افتتاحی تقریب
- پی ٹی آئی نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو کسی بھی سیاسی احتجاج میں شامل ہونے سے روکدیا
- چینی وزیراعظم کے دورے میں بجلی کے منصوبوں کا اربوں ڈالر قرض ری پروفائلنگ کا امکان
- پہلا ٹیسٹ: بین ڈکٹ بیٹنگ کے لیے فٹ ہوجائیں گے، انگلش ٹیم پُر امید
- خیبرپختونخوا حکومت نے کالعدم پی ٹی ایم کے جلسے میں سرکاری ملازمین کی شرکت پر پابندی لگادی
- بین الاقوامی نان پرولیفریشن کانفرنس، اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی اہمیت پر زور
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
- پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں پھر احتجاج کی کال دیے جانے کا امکان
- سندھ کے کسانوں کیلیے کھاد سرکاری نرخ پر براہ راست خریدنے کیلیے ایپ متعارف
- سندھ بار کونسل کا مجوزہ آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار
کراچی؛ شاہ لطیف ٹاؤن کے قریب 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار، اسلحہ، کار اور موٹر سائیکلیں برآمد
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے نیشنل ہائی وے پر لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر بروہی چوک کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت سلیم خان ، عابد علی اور امجد علی کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے اور نشاندہی پر 2 پستول ، گولیاں ، کار ، 3 موٹر سائیکلیں اور 8 کھلی ہوئی موٹر سائیکلوں کے چیسز اور اسپیئر پارٹس برآمد کرلیے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں نے ابتدائی تفتیش کے دوران نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے برآمد کی جانے والی ہنڈا سوک کار کچھ روز قبل اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔
دوران تفتیش ڈاکوؤں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دوران واردات شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر کچھ دن بعد ان کے اسپئر پارٹس نکال کر شہر کے مختلف مقامات پر فروخت کر دیتے تھے۔
شاہ لطیف ٹاؤن پولیس برآمد کی جانے والی موٹر سائیکلوں اور چیسز کے حوالے سے ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔