نیو کراچی میں موٹر سائیکل چھیننے والا ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا
تششدد کے بعد ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ اس کا ساتھی ڈکیت چھینی ہوئی موٹرسائیکل سمیت فرار ہوگیا
نیو کراچی کالا اسکول اکبری مسجد کے قریب شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے 2 ڈاکوؤں میں سے ایک ڈکیت عوام کے ہتھے چڑھ گیا عوام نے تشدد کر کے زخمی کر دیا جسے بعدازاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس ایچ او بلال کالونی وقار قیصر نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے شہری سے نئی ماڈل کی 70 موٹر سائیکل چھینی تھی ڈاکو الگ الگ موٹر سائیکلوں پر فرار ہو رہے تھے کہ عوام نے تعاقب کر کے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا جس کی شناخت 41 سالہ عمران کے نام سے کی گئی جبکہ اس کا دوسرا ساتھی شہری کی چھینی ہوئی موٹر سائیکل سمیت فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پکڑے جانے والے ڈکیت کے قبضے سے ملنے والی موٹر سائیکل پولیس نے قبضے میں لے لی ہے جبکہ فرار ہونے والے ڈکیت نے ہوائی فائرنگ بھی کی تھی اور پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی حاصل کر لیے ہیں۔
ایس ایچ او وقار قیصر نے کہا کہ زخمی ڈکیت کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم اس حوالے پولیس جائے وقوعہ اور گرفتار ڈکیت سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔