بھارتی اداکارہ وانی کپور کیساتھ فلم کرنے پر مشی خان کی فواد خان پر تنقید

فواد خان اور وانی کپور کی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے

فواد خان اور وانی کپور کی فلم کی ریلیز 2025 کے آخر یا 2026 کے اوائل تک متوقع ہے : فوٹو : ویب ڈیسک

ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ فلم کرنے پر پاکستانی سُپر اسٹار فواد خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی ایک ساتھ پہلی فلم ''عبیر گلال'' کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے، اس خبر کی تصدیق ایک بیرون ملک تفریحی اشاعت نے کی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لندن اور اس کے آس پاس مختلف مقامات پر یہ فلم بندی ہورہی ہے۔

اس فلم کی پروڈکشن برطانیہ میں اکتوبر اور نومبر کے دوران جاری رہے گی، جس کی ریلیز 2025 کے آخر یا 2026 کے اوائل تک متوقع ہے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فلم کی کاسٹ میں ملائیکہ اروڑہ اور ردھی ڈوگرا بھی شامل ہیں، جو اگلے ماہ برطانیہ میں عملے میں شامل ہونے والی ہیں۔

مزید پڑھیں: فواد خان اور وانی کپور کی ایک ساتھ پہلی فلم کی شوٹنگ کا آغاز

فواد خان اور وانی کپور کی فلم کی شوٹنگ کی خبر سامنے آتے ہی جہاں مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا تو وہیں پاکستانی اداکارہ مشی خان ناخوش نظر آئیں۔

مشی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں فواد خان اور وانی کپور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بڑے ہی افسوس کی بات ہے کہ فواد خان اپنے ملک میں اے لسٹ اداکاراؤں کے ساتھ میگا پراجیکٹس میں کام کرنے سے انکار کردیتے ہیں اور اب بھارت کی ایک ایسی اداکارہ کے ساتھ کام کررہے ہیں جو زیادہ مشہور بھی نہیں ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)






واضح رہے کہ فواد خان نے 2014 میں بالی ووڈ فلم 'خوبصورت' سے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ جبکہ فواد کی آخری بالی ووڈ فلم 2016 میں ریلیز ہونے والی ''اے دل ہے مشکل'' تھی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی کے بعد ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
Load Next Story