- بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ کی مبینہ گمشدگی کیخلاف درخواست دائر
- پاکستانی نژاد برطانوی رکن اسمبلی کا اسرائیل کی حمایت پر اپنی حکومت کیخلاف شدید احتجاج
- کم وقت میں سب سے زیادہ چیسٹ ٹو گراؤنڈ برپیز کرنے کا عالمی ریکارڈ
- پشتون تحفظ موومنٹ کو کالعدم قرار دینے کی وجوہات فراہم کی جائیں، پشاور ہائیکورٹ
- عمران خان کی صحت سے متعلق تشویشناک خبریں موصول ہو رہی ہیں، مشیر اطلاعات پختونخوا
- پی ٹی آئی نے پیسے دے کر کہا اسلام آباد میں آگ لگا دو،افغان شرپسند
- آئینی ترامیم کا مسودہ منظر عام پر لانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
- انتظار پنجوتھا لاپتا، بار کونسل کو مبارکباد ہے وکلا کی ٹکے کی عزت نہیں چھوڑی، فواد چوہدری
- کراچی دھماکے میں ہلاک چینی انجینیئرز آئی پی پی مذاکرات میں شامل نہیں تھے، فنانس ڈویژن
- اے آئی ٹیکنالوجی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں، محققین
- اِس وقت اسٹاک مارکیٹ 2017ء تو کیا 2007ء سے بھی نیچے ہے، مزمل اسلم
- لاہور؛ زیادتی کی نیت سے 7 سالہ بچی کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتار
- آسٹریلیا؛ دورانِ پرواز اسکرین پر ایک گھنٹے تک فحش فلم چلتی رہی
- پہلی خاتون محتسبِ پنجاب عائشہ حامد نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- پاکستان سے لبنان کے لیے پہلی امدادی کھیپ روانہ
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف تیسری وکٹ گر گئی
- ملتان ٹیسٹ؛ جو روٹ انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ میں سب زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے
- ملتان میں اسکول جاتے ہوئے خاتون ٹیچر قتل
- برطانیہ اسرائیل کی حمایت میں کھل کر سامنے آگیا؛ فرانس کا مطالبہ مسترد
- سندھ میں فروٹ، آئل سیڈ اور سبزیوں کے بیج تیار کرنے کا فیصلہ، نئی ایپ بھی تیار
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
کراچی: عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے معروف پاکستانی یوٹیوبر سعد رحمان المعروف ڈکی بھائی پر تنقید کے تیر برسا دیے۔
ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے دورے پر ہیں اور گزشتہ دنوں کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے دورے پر جہاں پاکستانی سیاستدانوں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں تو وہیں اُنہوں نے پاکستانی عوام کے کئی سوالات کے جواب بھی دیے۔
اسی اجتماع کے دوران، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کا قصہ سُنایا اور ساتھ ہی ڈکی بھائی کو جھاڑ بھی پلائی۔
مزید پڑھیں: کراچی اجتماع میں اداکارہ یشما گِل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوال
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک یوٹیوبر نے مجھے کہا کہ اس دُنیا میں تین لوگ اُسے بہت پسند ہیں اور وہ تینوں لوگ ہی اُس کے آئیڈیل ہیں، وہ اُن کی طرح بننا چاہتا ہے۔
ذاکر نائیک نے کہا کہ یوٹیوبر کے پسندیدہ افراد میں شاہ رخ خان، ویرات کوہلی اور میں (ڈاکٹر ذاکر نائیک) شامل تھا، میں یہ سُن کر حیران رہ گیا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے بہت ہی حیرت ہوئی کہ یہ یوٹیوبر نے مجھے ویرات کوہلی اور شاہ رخ خان کی فہرست میں کھڑا کررہا ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ آخر مجھے کیوں شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کے ساتھ شامل کیا؟، کیا ہم ایک جیسے ہیں؟
واضح رہے کہ اسی اجتماع میں پاکستانی اداکارہ یشما گل نے بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوال کیا تھا جو کہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔