وزیراعظم کو ووٹوں کی گنتی کا عمران خان کا مطالبہ مان لینا چاہیئے رحمٰن ملک

طاہرالقادری راولپنڈی کے بجائے لاہور اترے، میری اطلاع کے مطابق یہ ڈیل تھی، سابق وزیرداخلہ


ویب ڈیسک July 17, 2014
صدر آصف علی زرداری نے بھی وزیراعظم نواز شریف کو بہتر راستہ بتایا ہے, رحمان ملک۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز/فائل

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان تحریک انصاف کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ مان لینا چاہیئے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اگر عوام کی خواہش ہے تو ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہونی چاہیئے اس میں کوئی حرج نہیں ہے، وزیراعظم نواز شریف کو تحریک انصاف کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ مان لینا چاہیئے اور اس حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی وزیراعظم کو بہتر راستہ بتایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ملک میں جمہوریت برقراررہے کیونکہ جمہوریت ہو گی تو ملک میں امن آئے گا۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ راوئیونڈ سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہونا چاہیئے، پاکستان پیپلز پارٹی دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری راولپنڈی کے بجائے لاہور اترے، میری اطلاع کے مطابق یہ ڈیل تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں