پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیا عہدہ متعارف کروادیا، اشتہار جاری

ویب ڈیسک  بدھ 9 اکتوبر 2024
خواہشمند امیدواران 24 اکتوبر تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں، بورڈ  
 (فوٹو: فائل)

خواہشمند امیدواران 24 اکتوبر تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں، بورڈ (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ آف یوتھ ڈیویلپمنٹ کا نیا عہدہ متعارف کرا دیا۔

بورڈ نے ہیڈ آف یوتھ ڈیویلپمنٹ کی تلاش کیلیے اشتہار جاری کردیا ہے، اس پوسٹ پر کام کرنیوالا انڈر 13 سے لے کر انڈر 19 تک کرکٹ کی ڈیویلپمنٹ کو پروموٹ کرنے کا ذمہ داری ہوگا۔

ہیڈ آف یوتھ ڈیویلپمنٹ ملک بھر میں ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ریجنل اکیڈمیز، کوچز اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ کام کرے گا، جس کیلئے پی سی بی لیول 2 ایکریڈیشن کے ساتھ کم از کم 50 ٹیسٹ یا ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا کھیلنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سینٹرل کنٹریکٹس؛ پی سی بی نے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری تیز کردی

اس پوسٹ کے تحت گراس روٹ اسٹرکچر کو بنانے کے ساتھ ملک بھر سے نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش  کرنے کی بھی ذمہ داری ہوگی۔

اشتہار کے مطابق عہدے کے خواہشمند امیدواران 24 اکتوبر تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی سی بی میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں کا انکشاف

ہیڈ آف یوتھ ڈیویلپمنٹ کے لیے نامور سابق کرکٹرز کو لانے کی تیاری کی جارہی ہے، اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی کی حال ہی میں سابق کرکٹرز کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ آف یوتھ ڈیویلپمنٹ کے عہدے کے لیے اظہر علی مضبوط امیدوار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔