ڈی چوک احتجاج کیس؛ پی ٹی آئی کی 9 خواتین کارکنان کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک  بدھ 9 اکتوبر 2024
پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی 9 خواتین کی ضمانت منظور کرلی۔

انسدادِدہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی 9 خواتین کارکنوں کی ضمانت 30،30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ جن خواتین کی ضمانت منظور ہوئی ان میں فرح انجم، صباوحید، صدیقہ ملک، طاہرہ حسین، عابدہ ملک، شاہین ہاشمی، شمائلہ افتخار، صائمہ جمشید اور حمیدہ شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔