خیبر پختونخوا سیلاب اور چھت گرنے سے خاتون سمیت 5 بچے جاں بحق

واقعات دیر بالا اور ضلع خیبر میں پیش آئے، وزیراعلیٰ کا متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا اعلان


ویب ڈیسک October 09, 2024
دونوں بچے چھت پر کھیل رہے تھے، بچانے کیلیے گئی خاتون بھی حادثے کا شکار ہو گئی

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور چھت گرنے سے خاتون سمیت 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔


پولیس کے مطابق دیر بالا میں 2 بچے اور خاتون چھت گرنے کے واقعے میں جاں بحق ہو گئے۔ دونوں بچے چھت پر کھیل رہے تھے، خاتون بچوں کو بچانے کے لیے گئی تو خود بھی حادثے کا شکار ہو گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔


دریں اثنا ضلع خیبر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں تین بچے جاں بحق ہو گئے۔


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں