پاک فوج نے افغان فورسز کی جارحیت کی کوشش ناکام بنا دی افغانستان کو بھاری نقصان

باڑ کی مرمت کے دوران افغان فورسز نے پاکستانی چیک پوسٹس پر فائرنگ کی، سیکیورٹی ذرائع


ویب ڈیسک October 09, 2024
اپنی علاقائی سالمیت پر حرف نہیں آنے دیں گے،سیکورٹی فورسز ذرائع:فوٹو:فائل

پاکستان کی جانب سے پاک افغان باڈر نوشکی غزنالی سیکٹر میں افغان فورسز کی جانب سے جارحیت کو ناکام بنا دیا گیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کی پوسٹوں پر فائر کھولا گیا اور پاک فوج نے جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کے تبادلے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی فورسز کی جانب سے باڑ کی مرمت کا کام جاری تھا۔ پاکستان کی موثرجوابی کارروائی سے افغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ افغان فورسز کو جانب سے بِلا اشتعال جارحیت پہلے بھی کی جا چکی ہے۔

حکام کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز اپنی علاقائی سالمیت پر کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گی، افغانستان کی طرف سے اِس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔