ملازمت کا جھانسہ دیکر لڑکی سے اجتماعی زیادتی

سہیلی نے نوکری کا دھوکہ دے کر اپنے گھر بلوایا تھا، متاثرہ لڑکی


ویب ڈیسک October 09, 2024
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا:فوٹو:فائل

ملازمت کے لیے جانے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔

سیف سیٹیز ترجمان کے مطابق متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق سہیلی نے نوکری کا جھانسہ دے کر ملتان سے لیہ اپنے گھر بلوایا۔ گھر میں پہلے سے 4 سے 5 افراد موجود تھے جنہوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے تشدد کیا اور زیادتی کے بعد سنسان علاقے میں پھینک کر چلے گئے۔

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کوبھیجا جس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ خواتین خود كو محفوظ بنانے كے لیے ویمن سیفٹی ایپ کو اپنے موبائل میں انسٹال كریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔