
دراصل طالب علم کو صرف مرغ غذا پر مبنی خوراک اور اس کے کولیسٹرول کی سطح پر اثرات کا مطالعہ کرنا تھا جس کے لیے اس نے 1 ماہ تک 700 کے قریب مرغی کے انڈے کھائے۔
ہارورڈ میڈیکل کے طالب علم نک نوروٹز نے ایک ماہ میں تقریباً 700 انڈے کھائے جسکے نتیجے میں عام توقعات کے برعکس اس خوراک نے ایل ڈی ایل کی سطح کو کم کرنے میں مدد کی اور اس کی کی سطح میں تقریباً 20 فیصد کمی پائی گئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ نوروٹز نے اپنی یوٹیوب ویڈیو پر اس بات کا اظہار کیا تھا کہ اس نے تقریباً 60 درجن انڈے کھانے کے اس نایاب تجربے کو شروع کرنے سے پہلے کئی چیزوں کا 'قیاس' کیا تھا کہ اس مہینے کے آخر تک اس کے ایل ڈی ایل (کم کثافت لیپو پروٹین) میں اضافہ نہیں ہوگا اور ایسا ہی ہوا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔