شاہ رخ خان اور میں کبھی اچھے دوست نہیں بن سکتے سلمان خان

اللہ نے شاہ رخ کو بہت عزت دی ہے لیکن کچھ لوگ میرے پاس آکر مجھے اس کے خلاف بھڑکاتے ہیں، سلمان خان


ویب ڈیسک July 17, 2014
شاہ رخ چیزوں کے بارے میں سوچتا ہے اور پھر ان کی منصوبہ بندی کرتا وہ ایک محنتی شخص ہے، سلمان خان۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کاکہنا ہے کہ شاہ رخ خان ایک بڑے اداکار ہیں لیکن ہم دونوں کبھی ایک دوسرے کے اچھے دوست نہیں بن سکتے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ایک بہت بڑے اداکار ہیں، اوپر والے نے انھیں بہت عزت اور شہرت دی ہے لیکن اس کے باوجود کچھ لوگ میرے پاس آتے ہیں اور مجھے اس کے خلاف بھڑکاتے ہیں تا کہ میں اس کی مخالفت کروں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے اور شاہ رخ خان کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہے لیکن ہم دونوں کبھی ایک دوسرے کے اچھےدوست نہیں ہو سکتے۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ اللہ نے شاہ رخ کو ایک اچھا ذہن دیا ہے وہ چیزوں کے بارے میں سوچتا ہے اور پھر ان کی منصوبہ بندی کرتا، شاہ رخ ایک محنت کرنے والا شخص ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں سلمان اور شاہ رخ کو ایک دوسرے کا حلیف تصور کیا جاتا ہے لیکن حال ہی میں ایک افطار پارٹی میں دونوں سپر اسٹارز ایک دوسرے سے گلے ملے جس کے بعد اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ دونوں خانز کے درمیان ماضی میں پیدا ہونے والی تلخیاں ختم ہو چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |