رینٹل پاور کیس راجا پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان یکم ستمبر کو طلب

نیب نے کار کے رینٹل پاور کیس کا حتمی ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کر دیا


ویب ڈیسک July 17, 2014
عدالت نے پیراں غائب اور ساہiوال رینٹل پاور ریفرنس میں راجa پرویز اشرف کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں راجا پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کو یکم ستمبر کو طلب کر لیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے رینٹل پاور ریفرنس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی جانب سے ان کے وکیل امجد اقبال ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، فاضل جج کے استفسار پر ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو عدالت حاضری کے سمن موصول نہیں ہوئے، عدالت جب بھی موکل کو طلب کرے گی وہ پیش ہو جائیں گے۔

سماعت کے دوران نیب حکام نے ''کارکے نامی رینٹل پاور'' کا حتمی ریفرنس عدالت میں پیش کیا، جس پر عدالت نے راجا پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے یکم ستمبر کو طلب کر لیا، اس کے علاوہ عدالت نے پیراں غائب اور ساہیوال رینٹل پاور ریفرنس میں راجا پرویز اشرف کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا جس کا فیصلہ 21جولائی کو سنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |