پہلی خاتون محتسبِ پنجاب عائشہ حامد نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سیکرٹری امپلیمینٹیشن اور کوآرڈینیشن رفاقت علی نسوانہ نے محتسب پنجاب کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

سیکرٹری امپلیمینٹیشن اور کوآرڈینیشن رفاقت علی نسوانہ نے محتسب پنجاب کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں عائشہ حامد نے بطور محتسب پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں سابق صوبائی محتسب میجر (ر) اعظم سلیمان، سابق گورنر پنجاب شاہد حامد، سابق وفاقی وزیر زاہد حامد، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر ، کیپٹن (ر) ثاقب ظفر، چئیرمین این ایچ اے شہریار سلطان اور جہانزیب خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے محتسب پنجاب سے عہدے کا حلف لیا۔ عائشہ حامد پہلی خاتون ہیں جو محتسب پنجاب کے عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔

سیکرٹری امپلیمینٹیشن اور کوآرڈینیشن رفاقت علی نسوانہ نے محتسب پنجاب کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

[video width="1280" height="720" mp4="https://www.express.pk/2024/10/whatsapp-video-2024-10-09-at-12.02.54-pm-1728461090.mp4"][/video]
Load Next Story