کم وقت میں سب سے زیادہ چیسٹ ٹو گراؤنڈ برپیز کرنے کا عالمی ریکارڈ
شہری کی کوشش کا جائزہ اب گنیز ورلڈ ریکارڈز لے گا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ شہری اس اعزاز کا حقدار بن گیا ہے یا نہیں
اوریگون کے ایک رہائشی نے چیسٹ ٹو گراؤنڈ برپیز کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔
چیسٹ ٹو گراؤنڈ برپیز نامی مشق میں کھڑے ہونے کی حالت سے سینے کے بل زمین ی طرف جانا ہوتا ہےاور سینے کو فرش سے لگانا ہوتا ہے اور پھر کھڑا ہونا ہوتا ہے۔
اوریگون آرمی نیشنل گارڈ کے ایک رکن نے ایک گھنٹے میں سینے کو زمین سے لگانے والی ورزش 1,027 بار انجام دے کر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔
اوریگون نیشنل گارڈ کی میڈیکل کمانڈ کے 36 سالہ افسر میجر ٹومی وو نے اس سے قبل مارچ 2023 میں 1,003 مشقوں کا ریکارڈ قائم کیا تھا لیکن بعد میں ان کا یہ اعزاز ڈچ شہری ہبتامو فرینک نے لے لیا تھا جس نے ایک گھنٹے میں 1،010 چیسٹ ٹو گراؤنڈ برپیز کیے تھے۔
تاہم ٹومی نے اپنا ریکارڈ دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی اور ایک گھنٹے میں1,027 برپیز کے ساتھ اپنا ہدف پورا کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ان کی کوشش کا جائزہ اب گنیز ورلڈ ریکارڈز لے گا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا اس نے کامیابی سے یہ اعزاز دوبارہ حاصل کر لیا ہے یا نہیں۔