
اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکیل علی اعجاز نے موقف اختیار کیا کہ انتظار پنجوتھہ ایڈووکیٹ سے 8 اکتوبر شام 4 بجے سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔ انتظار پنجوتھہ کو ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس سمیت دیگر اداروں سے رابطہ کیا مگر تاحال انتظار پنجوتھہ کا کچھ علم نہ ہوسکا۔
یہ پڑھیں : انتظار پنجوتھا لاپتا، بار کونسل کو مبارکباد ہے وکلا کی ٹکے کی عزت نہیں چھوڑی، فواد چوہدری
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ انتظار حسین پنجوتھہ کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں وفاق کو سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع کے ذریعے فریق بنایا گیا ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد ، ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔