پاکستان اسپورٹس بورڈ نے روس کیخلاف دوستانہ میچ کیلئے منصوبہ بنالیا

پی ایف ایف اور روسی فیڈریشن کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے

پی ایف ایف اور روسی فیڈریشن کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے (فوٹو: فائل)

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے رواں برس روس کیخلاف دوستانہ میچ کیلئے ٹیم بھیجنے کا منصوبہ بنالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) اور روسی فٹ بال یونین کے درمیان باضابطہ دوستانہ میچ کیلئے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد اسپورٹس بورڈ رواں ماہ ایک فرینڈلی میچ کیلئے ٹیم کو روس بھیجنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔

بورڈ کھلاڑیوں کا انتخاب پاکستان میں فٹ بال کی باضابطہ گورننگ باڈی کے ذریعے نہیں کیا جارہا ہے بلکہ ٹیم کو اس جگہ سے جمع کرکے دستیاب وسائل کا بہانہ بناکر کھلانا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟


رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سینئر عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان 11 اکتوبر 2024 کو ہونے والے فٹ بال میچ کیلئے روسی حکومت کی دعوت کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ شائقین کی عدم دلچسپی! اہم انکلوژرز کا داخلہ مفت کردیا

روس کے وزیر کھیل کی طرف سے جاری کردہ دعوت نامہ، سفارتی ذرائع سے بھیجا گیا تھا، جس میں باضابطہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے دوستانہ میچ میں پاکستان کی شرکت کی درخواست کی گئی تھی۔

پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی نے اس سے قبل تیاری کیلئے محدود وقت کی وجہ سے 11 اکتوبر کو ہونے والے میچ کیلئے ٹیم بھیجنے پر معذرت کرلی تھی۔
Load Next Story