پرویز الہی نے کرپشن کیس میں نیب ریکوری کو جھوٹی خبر قرار دے دیا

کرپشن کیس میں نیب ریکوری کو مجھ سے بلاوجہ منسلک کیا جا رہا ہے، پرویز الہی


ویب ڈیسک October 09, 2024
کرپشن کیس میں نیب ریکوری کو مجھ سے بلاوجہ منسلک کیا جا رہا ہے، پرویز الہی

مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی کا نیب کی جانب سے جاری کردہ خبر پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔

چودھری پرویزالٰہی نے بیان میں کہا کہ آج نیب نے من گھڑت اور جھوٹی خبر چلائی ہے، سیکڑوں سرکاری ملازمین کو اغوا کر کے مار پیٹ کر کے پلی بارگین کی گئی ہے۔

چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو پیسے دیے ہیں ان کو میرے ساتھ خوامخواہ منسلک کیا جا رہا ہے، یہ سارا جھوٹ کا پلندا ہے، نہ تو میں نے کرپشن کی ہے اور نہ ہی میں نے کوئی پلی بارگین کی ہے۔

نیب کی پرویز الہی کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کی ریکوری

چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ میرے خلاف 25 جعلی کیس بنے، یہ مزید 25 کیس اور بھی بنا لیں میں عمران خان کے ساتھ ہوں اور رہوں گا انشاء اللہ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں