کراچی ڈکیتیوں کی نصف سنچری کرنے والے چچا بھتیجے گرفتار

گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی 10 بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں


ویب ڈیسک October 09, 2024
فوٹو : اسکرین گریب

رضویہ پولیس کی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتیوں کی نصف سنچری کرنے والے چچا اور بھتیجے کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق کے مطابق گرفتار ملزمان علاقے میں شہری سے لوٹ مار کی واردات کر رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔

گرفتار ملزمان کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا جس میں دونوں نے وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ویڈیو بیان کے مطابق ملزم جاوید اپنے بھتیجے کے ساتھ دکانوں میں لوٹ مار کرتا تھا، ملزمان جعفر نے بتایا کہ عزیز آباد، اسٹیل ٹاون، قائد آباد، ملیر سٹی، شاہ فیصل، ماڑی پور، عزیز بھٹی اور لانڈھی سے گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہوں۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، پولیس گرفتار چچا بھتیجے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی 10 بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |