ہزار مرتبہ اٹھک بیٹھک کرنے والا طالب علم ہمیشہ کیلئے معذور ہوگیا

200 بار اٹھک بیٹھک کرنے کے بعد ہی طالب علم پٹھوں کی تکلیف کی وجہ سے زمین پر گر گیا

[فائل-فوٹو]

چین میں ایک سمر کیمپ میں مبینہ طور پر سزا کے طور پر 1,000 بار اٹھک بیٹھک کرنے والا ایک لڑکا عمر بھر کیلئے معذور ہوگیا۔

چین کے صوبہ شانڈونگ سے تعلق رکھنے والے طالب علم کی ماں نے انکشاف کیا کہ اس کے نوعمر بیٹے کو اسکواٹ یعنی اٹھک بیٹھک کی سخت ترین سزا دی گئی۔

یہ واقعہ مقامی اسکول میں ایک سات روزہ پروگرام کے دوران پیش آیا جہاں طالب علم کو دوسرے بچوں کے ساتھ گھُلنا مِلنا اور جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینا تھا۔ جسمانی سرگرمی کے دوران بچے کو دوسرے لڑکے سے بات کرتے دیکھا گیا جس پر استاد نے بچے کو 1000 بار اٹھک بیٹھک کرنے کی سزا دی۔


بعد میں تقریب کے دوران ناظرین میں سے ایک نے لڑکے کا لنگڑا پن دیکھا اور اس کے بارے میں دریافت کیا تو کیمپ کے منتظمین نے بتایا کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ تاہم جب لڑکے کے والدین اسے اسٹیج پر لے جانے کیلئے اٹھے تو انہیں صورتحال کی سنگینی کا اندازہ ہوا۔ بچہ کرسی پر ان کا انتظار کر رہا تھا کیونکہ وہ کھڑا نہیں ہو سکتا تھا۔

جب والدین نے اپنے بیٹے سے پوچھا کہ کیا ہوا تو انہیں بتایا گیا کہ گریجویشن سے ٹھیک پہلے ایک ٹیچر نے اسے پریکٹس کے دوران دوسرے طلباء سے بات کرتے ہوئے دیکھا اور اسے 1000 اٹھک بیٹھک کی سزا دی۔

تاہم 200 بار اٹھک بیٹھک کرنے کے بعد وہ پٹھوں کی تکلیف کی وجہ سے زمین پر گر گیا۔ تاہم اس کی مدد کرنے کے بجائے استاد نے اسے لات ماری اور اسے فرش پر ہی چھوڑ دیا۔
Load Next Story