انٹرویو کے 5 منٹ بعد ہی مسترد کیے جانے پر امیدوار حیران

ویب ڈیسک  بدھ 9 اکتوبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

حال ہی میں ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنے عجیب و غریب انٹرویو کی اطلاع دی جس میں اسے انٹرویو کے 5 منٹ بعد ہی انکار کردیا گیا۔

ایک 24 سالہ ریڈیٹ صارف نے ملازمت کا انٹرویو ختم ہونے کے صرف پانچ منٹ بعد ہی ایک کمپنی کی جانب سے مسترد کیے جانے کا اپنا مایوس کن تجربہ شیئر کیا۔

نوجوان پیشہ ور ایک سابق کانٹینٹ رائٹر ہے جس  نے اپنی بیمار ماں کی دیکھ بھال کے لیے وقفہ لیا تھا اور وہ اب ملازمت کی تلاش میں تھا۔

بظاہر کامیاب انٹرویو کے باوجود اسے حیران کن طور پر انتہائی جلد مسترد کیے جانے والا ای میل موصول ہوا۔

صارف نے Reddit پر اپنے تجربے کے بارے میں پوسٹ کیا اور ساتھی صارفین سے پوچھا کہ کیا انہیں اسی طرح کے “سفاکانہ” طریقے سے مسترد کیے جانے کا سامنا کرنا پڑا ہے؟۔

اس نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ میں انٹرویو کے لیے گیا جو تقریباً 20 منٹ تک جاری رہا اور جہاں تک مجھے معلوم ہے سب کچھ بہترین گیا۔

ہم نے ایک ساتھ کچھ ہنسی مزاق بھی کیا اور ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے میرا ذہن اور انٹرویو لینے والوں کا ذہن ہم آہنگ ہے۔ میں نے انہیں اپنی صورتحال کے بارے میں بھی بتایا کہ اس سال میں کیوں کوئی کام نہیں کرسکا۔

بہرحال میں انٹرویو ختم ہونے کے بعد گاڑی کے پاس واپس آتا ہوں اور اپنا ای میل چیک کرتا ہوں اور حیرت انگیز طور پر اس میں مجھے مسترد کردینے والی ای میل موجود ہوتی ہے۔

میں ایمانداری سے حیران تھا کہ مجھے کتنی جلدی مسترد کر دیا گیا تھا۔ مجھے مسترد ہونے پر کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن اتنی جلدبازی پر افسوس تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔