پرواز کے دوران پائلٹ شوہر کو ہارٹ اٹیک اہلیہ نے حاضر دماغی سے جہاز لینڈ کردیا

اہلیہ ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ، ذاتی ٹرینر اور ٹرائیتھلیٹ ہیں


ویب ڈیسک October 09, 2024
[فائل-فوٹو]

جہاز اُڑانے والے شوہر کو دوران فلائٹ ہارٹ اٹیک ہونے پر ان کی اہلیہ نے کامیابی سے جہاز کو لینڈ کروادیا۔

کیلیفورنیا میں ایک خاتون نے باضابطہ تربیت کے بغیر ہی بیکرز فیلڈ میں ایک چھوٹا طیارہ اس وقت ہنگامی طور پر لینڈ کروادیا جب ان کے شوہر پائلٹ کو دوران پرواز ہی دل کا دورہ پڑا۔

کرن کاؤنٹی کے ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر رون بریوسٹر نے انسائیڈ ایڈیشن کو بتایا کہ یہ میرے علم میں بے مثال واقعہ ہے۔ میں نے کبھی اپنے اپنے پورے کیریئر میں ایسا کبھی نہیں دیکھا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق یہ طیارہ جڑواں انجن والا بیچ کرافٹ کنگ ایئر 90 تھا جو ہینڈرسن نیو سے روانہ ہوا تھا اور مونٹیری جا رہا تھا۔ اسی دوران پائلٹ ایلیٹ الپر کو دل کا دورہ پیش آیا۔

ایلیٹ الپر اور ان کی بیوی یوون کنین ویلز کی شادی واقعے سے چند ماہ قبل فروری میں ہینڈرسن میں ہوئی تھی۔

آڈیو ریکارڈنگ میں سامنے آیا کہ کنین ویلز جو کہ ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ، ذاتی ٹرینر اور ٹرائیتھلیٹ ہیں، نے ہنگامی صورتحال کو پرسکون طریقے سے سنبھالا اور ہوائی ٹریفک کنٹرول کی مدد سے طیارے کو کامیابی کے ساتھ لینڈ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |