پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی فرحت اللہ بابر
شاہ محمودقریشی کا آصف زرداری سے نہ تو کوئی رابطہ ہوا اور نہ ہی انہیں کوئی فون کال موصول ہوئی، ترجمان پیپلز پارٹی
پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی۔
فرحت اللہ بابرکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا نہ تو سابق صدر آصف زرداری سے کوئی رابطہ ہوا اور نہ ہی آصف زرداری کو ان کی جانب سے کوئی فون کال موصول ہوئی، اس حوالے سے میڈیا میں شائع اور نشر ہونے والی خبریں درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر نشر ہوئی تھی کہ شاہ محمود قریشی نے آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور انہیں 14 اگست کو ہونے والے آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔