عالمی سطح پر مُنہ کے کینسر اکثر تمباکو چھالیہ کی وجہ سے ہوتے ہیں تحقیق

منہ کے کینسر والے 120,000 لوگوں میں یہ حالت تمباکو کھانے اور چھالیہ چبانے کی وجہ سے ہوئی

[فائل-فوٹو]

ایک عالمی سطح پر کی گئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں منہ کے کینسر کے ایک تہائی کیسز کا تعلق تمباکو کھانے یا چھالیہ کھانے سے ہے۔

لانسیٹ آنکولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق 2022 میں منہ کے کینسر والے 120,000 لوگوں میں یہ حالت تمباکو کھانے اور چھالیہ چبانے کی وجہ سے ہوئی۔


انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کے ایک سائنسدان ڈاکٹر ہیریئٹ رمگے نے کہا کہ تمباکو اور چھالیہ کی مصنوعات دنیا بھر میں صارفین کے لیے بہت سی مختلف شکلوں میں دستیاب ہیں اور یہ منہ کے کینسر سمیت متعدد بیماریوں سے منسلک ہوتی ہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نتائج ہیلتھ کیئر اداروں پر ان مصنوعات کے بوجھ اور استعمال کو کم کرنے کے لیے روک تھام کی حکمت عملیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔"
Load Next Story