مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف بلوچستان بار کونسل کی سپریم کورٹ میں درخواست

مجوزہ آئینی ترمیم کو عدلیہ کی آزادی کے خلاف قرار دیا جائے، درخواست میں استدعا


ویب ڈیسک October 09, 2024
(فوٹو : فائل)

سپریم کورٹ میں بلوچستان بار کونسل نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کی تکون کے خلاف ہے اور آئینی ترمیم اس وقت ہو سکتی ہے جب پارلیمنٹ مکمل ہو، مکمل انصاف کرتے ہوئے سپریم کورٹ جیسے ہی بل پارلیمنٹ میں آئے اسے معطل کر دے۔

بلوچستان بار کونسل نے استدعا کی گئی کہ مجوزہ آئینی ترمیم کو عدلیہ کی آزادی کے خلاف قرار دیا جائے اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔

درخواست میں وفاق، چاروں صوبائی حکومتوں، وزیراعظم اور صدر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |