حکومت کے پاس 4 حلقوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا کوئی اختیار نہیں پرویز رشید

ملک نازک صورتحال سے دوچار ہے اس اہم مرحلے پر عمران خان کے اختلافات سمجھ سے بالاتر ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک July 17, 2014
حکومت کسی بھی لانگ مارچ سے خوف زدہ نہیں ،سینیٹر پرویز رشید،فوٹو:فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہےکہ حکومت کے پاس چار حلقوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا کوئی اختیار نہیں اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو اسے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنا چاہئے۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کسی بھی لانگ مارچ سے خوف زدہ نہیں البتہ لانگ مارچ کرنےو الی سیاسی جماعتیں سینیٹ کے انتخابات سے فرار چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس تحریک انصاف کی شکایت پر 4 حلقوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا کوئی اختیار نہیں اور اس سلسلے میں جس کسی کو بھی شکایت ہے اسے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنا چاہئے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہے اور اس موقع پر عمران خان کے اختلافات سمجھ سے بالاتر ہیں جبکہ انہیں یہ احساس کرنا چاہئے کہ مسلح افواج ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے شمالی وزیرستان میں ملکی بقا کی جنگ لڑرہی ہیں اور اس اہم مرحلے پر کسی قسم کا اختلاف قوم کے لئے نیک شگون نہیں ہوگا۔ انہوں نے عمران خان پر زور دیا کہ وہ نقل مکانی کرنے والوں کی مدد کے لئےمشترکہ کوششیں کریں کیونکہ ان کے پاس ابھی سیاست کرنے کے لئے بہت وقت پڑا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |