پرویز خٹک دور میں پولیس کو دیے اختیارات علی امین گنڈاپور نے واپس لے لیے

ترامیم کی اسمبلی سے منظوری کے بعد اختیارات آئی جی پولیس سے وزیراعلیٰ کو منتقل ہوجائیں گے


ویب ڈیسک October 09, 2024
اختیارات 2017 میں وزیراعلی سے آئی جی کو منتقل ہوئے تھے:فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا کی کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

ترامیم کی منظوری آج ہونے والے خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ صوبے میں 2017 میں اختیارات وزیراعلٰی سے آئی جی پولیس کو منتقل کیے گئے تھے۔

ترمیم کی منظوری کے بعد اختیارات دوبارہ وزیراعلیٰ کو منتقل ہو جائیں گے۔ ترامیم کو منظوری کے لیے آج ہی اسمبلی میں پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

پولیس ایکٹ میں ترامیم کے بعد خیبر پختونخوا میں آئی جی سے اعلی پولیس افسران کی تقرری وتبادلوں اور ان کو سزا دینے کا اختیار واپس لے لیا جائے گا۔ یہ اختیارات پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں آئی جی کو دیے گئے تھے جنہیں علی امین گنڈاپور نے کابینہ کے ذریعے واپس لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |