عیدالفطر 29 جولائی کو ہونے کا قوی امکان ہے ماہرین فلکیات
28 جولائی کو ملک کے بیشتر حصے میں مطلع ابرآلود ہوگا تاہم سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں چاند دیکھا جاسکے گا
KARACHI:
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں برس عید الفطر 29 جولائی بروز منگل ہونے کا امکان ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق رواں برس رمضان المبارک 29 ایام پر مشتمل ہوگا اور شوال المکرم کا چاند 28 جولائی کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، ملک میں مون سون موسم کے پیش نظر 28 جولائی کو ملک کے نصف سے زائد حصے میں مطلع ابر آلود ہوگا اس لئے عیدالفطر کا چاند کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں دیکھا جاسکے گا تاہم شہادتوں کے جائزے کے بعد شوال المکرم کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی عید الفطر کے موقع پر 29 جولائی سے یکم اگست تک تعطیلات کا اعلان کررکھا ہے۔