طالبعلم نے فارم میں والدین کی جگہ عمران ہاشمی اور سنی لیون کے نام لکھ دیئے

یہ فارم کندن کی گریجویشن کا تھا اور اس میں دیگر بنیادی معلومات تو درج تھیں


ویب ڈیسک October 09, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

بھارتی ریاست بہار کے شہر مظفرپور سے تعلق رکھنے والے ایک طالبعلم نے اپنے بی اے امتحان کے فارم میں والدین کے نام کے خانے میں بالی وڈ اداکاروں کے نام لکھ کر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کندن نامی طالبعلم کے امتحانی فارم کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں اس نے والدہ کے نام کی جگہ پر سنی لیون اور والد کے نام کی جگہ پر عمران ہاشمی کا نام درج کیا۔

یہ فارم کندن کی گریجویشن کا تھا اور اس میں دیگر بنیادی معلومات تو درج تھیں، لیکن والدین کے خانے میں بالی وڈ اداکاروں کے نام لکھے گئے تھے۔

fdsfsafdasasdf

 

اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس فارم کو یونیورسٹی نے قبول کیا یا رد کردیا، اور اس وائرل فارم کی تصدیق بھی بھارتی میڈیا کے مطابق نہیں ہو سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں