طالبعلم نے فارم میں والدین کی جگہ عمران ہاشمی اور سنی لیون کے نام لکھ دیئے

بہار: بھارتی ریاست بہار کے شہر مظفرپور سے تعلق رکھنے والے ایک طالبعلم نے اپنے بی اے امتحان کے فارم میں والدین کے نام کے خانے میں بالی وڈ اداکاروں کے نام لکھ کر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کندن نامی طالبعلم کے امتحانی فارم کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں اس نے والدہ کے نام کی جگہ پر سنی لیون اور والد کے نام کی جگہ پر عمران ہاشمی کا نام درج کیا۔

یہ فارم کندن کی گریجویشن کا تھا اور اس میں دیگر بنیادی معلومات تو درج تھیں، لیکن والدین کے خانے میں بالی وڈ اداکاروں کے نام لکھے گئے تھے۔

 

اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس فارم کو یونیورسٹی نے قبول کیا یا رد کردیا، اور اس وائرل فارم کی تصدیق بھی بھارتی میڈیا کے مطابق نہیں ہو سکی۔