زرعی آمدن پر یکم جولائی 2025 سے ٹیکس وصول کیا جائے گا وفاقی وزیر خزانہ

چینی آئی پی پیز کے ساتھ قرضوں کی ری پروفائلنگ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، محمد اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو


Irshad Ansari October 09, 2024
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی یکم جولائی 2025 سے شروع کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی شرائط کے مطابق زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے معاملے پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبوں میں زرعی انکم ٹیکس کے حوالے سے قانون سازی جنوری 2025 میں کی جائے گی اور ٹیکس وصولی یکم جولائی 2025 سے شروع کی جائے گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ٹائم لائن پر عمل کیا جائے گا۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چینی آئی پی پیز کے ساتھ قرضوں کی ری پروفائلنگ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، اس حوالے سے معاہدے پر دستخط بہت آگے کی بات ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنا چاہتے ہیں، اس حوالے سے پہلے پیرا میٹرز طے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں