پشاورہائیکورٹ میں آئینی ترامیم کے خلاف درخواست آج سماعت کیلیے مقرر

درخواست میں آئینی ترامیم کا مسودہ پبلک کرنے کی استدعا کی گئی ہے


ویب ڈیسک October 09, 2024
فوٹو: فائل

پشاور ہائیکورٹ میں آئینی ترامیم کے خلاف دائر درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

درخواست گزار بشری گوہر نے علی گوہر درانی ایڈوکیٹ کی وساطت سےآئینی ترامیم کے خلاف درخواست دائر کی ہے، درخواست میں آئینی ترامیم کا مسودہ پبلک کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست پر سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد کریں گے۔

درخواست گزار نےا ستدعا کی ہے کہ جو بھی ترامیم ہوں مگر پہلے مسودہ عوام کے سامنے لایا جائے، اور اگر آئینی ترامیم پر عوام کے تحفظات ہوں تو انہیں مشاورت کے ساتھ دور کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں