پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر مولانا فضل الرحمان سے ایک بار پھر رابطہ

دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے جہاں آئینی مسودے پر بات ہوگی


اسامہ اقبال October 09, 2024
جمعیت علمائے اسلام اور پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے—فٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئینی ترامیم کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ایک بار پھر رابطہ ہوگیا ہے اور دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقات بھی طے پاگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کا وفد ساڑھے 6 بجے مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے گا اور پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم بھی ان کے ساتھ ہوگی اور آئینی ترامیم کے مسودے پر بات کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ساتھ بھی آئینی ترامیم کے مسودے کی شئیرنگ کی بات کی تھی اور پی پی پی سے مذاکرات میں پیش رفت ہونے پر پی ٹی آئی نے مولانا سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں