جامعہ کراچی میں سہولیات کے فقدان پر طلبا کا احتجاج سڑک بند کردی

انتظامیہ کی جانب سے کل مذاکرات کیلئے بلانے پر طلبا نے اپنا احتجاج موخر کردیا


Staff Reporter October 09, 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

جامعہ کراچی میں درپیش مسائل پر طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے فارمیسی سڑک بلاک کردی۔

جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک پر اسلامی جمعیت طلبہ اور طلبہ الائنس کی جانب سے ہونے والے احتجاج میں طلبا و طلبات نے بھرپور حصہ لیا اور شدید نعرے بازی کی، احتجاج جامعہ میں بھاری فیسوں، پوائنٹس کی کمی، کلاسز کی ابتر صورتحال اور بنیادی سہولیات کے فقدان کیخلاف کیا گیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ لیٹ فیس میں پچاس فیصد اضافہ سمیت امتحانات کی فیس کو فوری ختم کیا جائے، ری ایڈمیشن کے نام پر طلبا سے پانچ ہزار روپے لینے کا عمل ختم کیا جائے، خستہ حال پوائنٹس کی مرمت کے ساتھ کلاسز کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے۔

 

اس دوران انتظامیہ سے کوئی جواب نہ آنے پر طلبہ نے فارمیسی سڑک بلاک کردی اور پوائنٹس کو روک دیا، طویل وقت کے بعد انتظامیہ نے طلبا کو کل مذاکرات کیلئے بلایا جس پر طلبہ تنظیم نے اپنا احتجاج موخر کردیا۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ امذاکرات میں کامیاب نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی سلسلہ ایک بار پھر شروع کیا جائے گا ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سلور جوبلی گیٹ بند کردیں گے، اب مزید خاموش نہیں رہا جائے گا، اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |